وزیرخزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے اقتصادی چیلنجز پر قابوپانے اور معاشی ترقی کو تیز کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات انٹرنیشنل فیڈریشن آف کاؤنٹنٹس کی صدر عاصمہ RESMOUKI سے آج اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔ ملک کی اقتصادی ترقی میں اکاونٹنٹس کا کردار اجاگر کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے عالمی معیار کی مستند ررپورٹنگ پر زور دیا۔
عاصمہ RESMOUKI نے فیڈریشن کا کردار اجاگر کرتے ہوئے پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی اقتصادی پالیسیوں اور پروگراموں کو سراہا۔