صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی ٹھوس بنیادوں پر ترقی اور خوشحالی کیلئے علمی وسائل کی ترقی پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات کراچی میں سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نئی سوچ اور جدت نے انسانی ارتقا ء میں اہم کردارادا کیا اورترقی کیلئے راہ ہموار کی ہے۔
صدر نے کہاکہ پاکستان نوجوانوں کے نظریات سے استفادہ کرکے آئی ٹی کے شعبے میں تیز ترین ترقی کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں آئی ٹی کے چونتیس لاکھ ماہرین کی خدمات کی ضرورت ہے اور پاکستان دستیاب مواقع میں نمایاں کردارادا کرسکتا ہے۔