روس کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے کی حمایت کرتے ہیں، وانگ ون پن
چین نے کہا ہے کہ نارڈ اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن کے دھماکے سے بڑے پیمانے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور بین الاقوامی برادری کے زیادہ تر ارکان نے حقیقت معلوم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون پِن نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے کا بنیادی مقصد اقوام متحدہ کی قیات میں اس معاملے پر بین الاقوامی تحقیقات کرنا ہے اور چین اس قرارداد کے مسودے کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ بااختیار بین الاقوامی ادارے کی حیثیت سے، اقوام متحدہ کی قیادت میں بین الاقوامی تحقیقات سے حقیقت معلوم کرنے میں مدد ملے گی۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے سلامتی کونسل کے بعض مغربی ارکان کے رویئے کا نوٹس بھی لیا ہے اور چین امید کرتا ہے کہ وہ صحیح معنوں میں سیاسی مفادات کو ترک کرتے ہوئے مذکورہ مسودے پر مشاورت میں تعمیری طور پر حصہ لیں گے، تاکہ سلامتی کونسل میں متعلقہ قرارداد پر اتفاق رائے کے جلد از جلد حصول کیلئے مثبت کوشش کی جا سکے۔