تازہ ترین

روس کے دارالحکومت ماسکو میں چین-روس میڈیا گول میز کانفرنس کا انعقاد

چین کی حکومت اپنے ملک کی صورتحال کے مطابق جدیدیت کی راہ پر گامزن ہے، شرماء

چائنہ میڈیا گروپ اور روس ٹوڈے انٹرنیشنل میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ماسکو میں 22 مارچ کو “چینی طرز کی جدیدیت اور دنیا کیلئے نئے امکانات “کے عنوان سے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر شرکاء نے اتفاق کیا کہ چین کی حکومت اپنے ملک کی صورتحال کے مطابق جدیدیت کی راہ پر گامزن ہے اور چین نے دیگر ممالک کیلئے ایک کامیاب مثال پیش کرتے ہوئے بنی نوع انسان کو تہذیب و تمدن کی ایک نئی راہ بھی دکھائی ہے۔

شرکاء نے کہا کہ عالمی برادری چینی طرز کی جدیدیت پربھر پور توجہ دیتی ہے۔ رواں سال چائنہ میڈیا گروپ کی جانب سے چین کے 2 اہم اجلاسوں کے اختتام کے بعد دنیا بھر میں سلسلہ وار سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے،جن میں 93 ممالک اور علاقوں کے 1 ہزار 34 ذرائع ابلاغ نے حصہ لیا اور متعلقہ رپورٹس بھی نشر  کیں، جو1.06 ارب افراد تک پہنچائی گئیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

Show Buttons
Hide Buttons