پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی جدہ سے کراچی کی جانب روانہ پرواز کی اچانک لاہور کی سمت تبدیلی کے معاملے پر قومی ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 830 کو ناگزیر آپریشنل وجوہات کی بنا پر جدہ سے کراچی کے بجائے لاہور ری روٹ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق جدہ سے کراچی کے مسافروں کو 26 مارچ کو پرواز پی کے 732 کے ذریعے منزل پر پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مسافروں کو اس حوالے سے ان کے دستیاب نمبرز پر مطلع کردیا گیا تھا، تاہم جو مسافر اس کے باوجود ایئرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں انہیں قیام و طعام فرام کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسافروں کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پرواز کا روٹ اچانک تبدیل کیا گیا ہے۔