برطانیہ نے کینیڈا کے شہر ٹورونٹو کیلئے پاکستانی نژاد برطانوی سفارتکار فوزیہ یونس کو قونصل جنرل تعینات کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ پہلی برطانوی مسلمان خاتون ہیں جن کو برطانیہ کے کسی سفارتی مشن کی سربراہی سونپی گئی ہے۔ قوزیہ یونس اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن میں کمیونیکیشن اینڈ پبلک ڈپلومیسی کی سربراہ کے طور پر تعینات تھیں۔
واضح رہے کہ فوزیہ یونس کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں بین الاقوامی تعلقات استوار کرنے، کثیر الثقافتی و متنوع ٹیموں کا انتظام سنبھالنے اور کوچنگ کا تجربہ رکھتی ہیں۔