پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی اور فٹبال کمیونٹی کا دیرینہ مسائل کے حل کے لئے مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون احمد ملک نے دیگر ارکان کے ہمراہ کی۔ اس موقع پر پی ایف ایف کے آئین کی روشنی میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کا جلد از جلد انعقاد یقینی بنانے کے لئے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس کے شرکاء 30 مارچ تک اپنی سفارشات پی ایف ایف کو ارسال کریں گے، جن کی روشنی میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔