تین روزہ چائنا ترقیاتی فورم 2023 ستائس مارچ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔
رواں سال کے فورم نے چین اور دنیا کی ترقی سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سوئس ری کے گروپ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کرسٹیان مومینتھلر نے چینی معیشت کے بارے میں کہا کہ موجودہ عالمی معاشی ترقی کی رفتار سست ہو رہی ہے اور چینی معیشت ایک بار پھر عالمی معیشت کی بحالی کا انجن بن جائے گی۔