وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے مابین منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں مؤثر قانون سازی اور ملکی ترقی، خوشحالی اور انتظامی امور کیلئے اس کے کلیدی کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر بھی موجود تھے۔