تازہ ترین

میکسیکو میں پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی میں امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 100 کے قریب افراد آگ لگنے کے باعث پیدا ہو نے والی کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے زہریلے دھویں سے متاثر ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں داخل ہو نے کے لیے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران حراست میں لیے جانے والے افراد کو اس پناہ گزین مرکز میں رکھا جاتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

Show Buttons
Hide Buttons