تازہ ترین

قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کے بل کا مسودہ پیش

قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات کیلئے قانون سازی کا بل پیش کردیا گیا ہے۔ اس مسودے کے تحت کسی بھی از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز کریں گے۔

عدالتی قانون میں اصلاحات کیلئے قانون سازی کے بل کا مسودہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کیا گیا۔ بل کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 29 مارچ کو صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین جج از خود نوٹس کا فیصلہ کریں گے، از خود نوٹس کے فیصلے پر 30 روز میں اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہوگا اور اپیل دائر ہو نے کے چودہ روز کے دوران درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنا ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

Show Buttons
Hide Buttons