تازہ ترین

جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری کے سلسلے میں قومی جونیئر کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری کے سلسلے میں قومی جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا ہے۔

تربیتی کیمپ میں شرکت کر نے والے کھلاڑیوں میں علی رضا، محمد رفیع، سیف الرحمان، فیضان جنجوعہ، تیمور شیخ، بلال، محمد عبد اللہ، ارباز، راؤ عقیل احمد، ایم عزیر، بلال اسلم، یاسر شنوار، ارسلان خالد، عبداللہ نزاکت، زوہیب احسان، سفیان خان، احتشام اسلم، ارباز ایاز، مرتضیٰ یعقوب، حمزہ فیاض، باقر، ندیم خان، زین شہزاد، ارشد لیاقت، مرتضیٰ یعقوب، عبد الحنان شاہد، عبد الرحمان، عبد الوہاب، قیس، رانا شعیب، رانا ولید، سلطان محمود، نعمان خان، حماد رضوان، زکریا حیات، ایم عدنان لڈو، قیوم ڈوگر، وقار علی، بشارت علی، بلال اکرم، شعیب خان، احمد رضا، حسیب مسعود، تیمور جاوید، فیضان ملہی، عبدالواجد اور مراد علی شامل ہیں۔

ٹریننگ کیمپ کے پہلے روز کوچز پینل نے کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کا معائنہ کرنے کے لئے مختلف فزیکل ٹیسٹ لئے۔ واضح رہے کہ مینز جونیئر ایشیاء کپ کا نواں ایڈیشن 23 مئی سے یکم جون تک عمان کے شہر سلالہ میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان، چین، بھارت، بنگلہ دیش، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، عمان، تھائی لینڈ اور ازبکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

Show Buttons
Hide Buttons