صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تاجکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
تاجکستان کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر محمد سعید سرور سے اسلام آباد میں گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ’’وژن سینٹرل ایشیا‘‘ کے تحت تمام وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ نتیجہ خیز اور پائیدار تعلقات کے فروغ کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ سیاسی، معاشی اور توانائی کے شعبے میں روابط کو مستحکم کرنے کیلئے ہمیشہ پُر عزم رہا ہے اور کاسا 1000 توانائی منصوبہ اس حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔
صدر مملکت نے اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف بھارتی پالیسیوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم کو اجاگر کر نے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔