تازہ ترین

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف سکاٹ لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر مقرر

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف سکاٹ لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر مقرر ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق سکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے حمزہ یوسف کی سکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہی کی توثیق کر دی ہے۔ وہ 29 مارچ کو سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کا حلف اٹھائیں گے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حمزہ یوسف کسی مغربی یورپی حکومت کی سربراہی کر نے والے پہلے کم عمر اور مسلمان لیڈر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 37 سالہ حمزہ یوسف نے گزشتہ روز سکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہی کا انتخاب جیتا تھا۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سکاٹش نیشنل پارٹی کی سابق سربراہ نکولا اسٹرجن گزشتہ ماہ مستعفی ہوگئی تھیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …