پاکستان ریلویز کیلئے چین سے 70 نئی کوچز لے کر آنے والا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی پورٹ پر پہنچنے والی 70 کوچز مختلف مال بردار گاڑیوں میں لگائی جائیں گی۔ چین سے معاہدے کے تحت بوگیوں کی یہ تیسری کھیپ کراچی پہنچی ہے۔ معاہدے کے تحت چین سے مجموعی طور پر 230 کوچز منگوائی جائیں گی۔ نئی کوچز کی آمد سے فریٹ آپریشن بہتر ہوگا اور مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ س سے قبل مسافر ٹرینوں کی بوگیاں اور انجن بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔