چین نے کہا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور پائیدار سماجی اقتصادی ترقی فروغ دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔بیجنگ میں معمول کی بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے کہا کہ سی پیک پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے اور اِس سے پاکستان میں توانائی کے ڈھانچے اور توانائی کی سیکیورٹی کی بہتری میں مدد ملے گی۔ترجمان نے تھرکول بلاک ون کول اکسیر سٹی پروجیکٹ کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے اِس بیان کو سراہا کہ یہ منصوبہ ریت کے ٹیلوں کو توانائی کے ذریعے میں تبدیل کر دے گا۔مائو ننگ نے کہا کہ اِس منصوبے سے ملک بھر کو بجلی کی ترسیل ہو گی اور اِس سے ملکی معیشت کو ترقی ملے گی اور لوگوں کو روز گار حاصل ہو گا۔
یہ خبر پڑھیئے
ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …