تازہ ترین

یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے باہر نکال دیا

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے باہر نکال دیا ہے ۔نوید قمر نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں پر یورپ کے قانون اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو 2018 میں ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا ۔اور اس پابندی نے ہماری معیشت پر غیرضروری بوجھ ڈالا۔14نومبر کو برطانیہ نے بھی پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے ایکشن پلانز پر جلد عمل کے نتیجے میں برطانیہ نے یہ اقدام کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

Show Buttons
Hide Buttons