تازہ ترین

چین کا گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو میں شمولیت کے لیے تمام ممالک کا خیر مقدم

چین کے معاون وزیر خارجہ نونگ رونگ نے بوآؤ ایشائی فورم کے ذیلی فورم “گلوبل جیو پولیٹیکل آؤٹ لک” میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ افراتفری اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر چینی صدر شی چن پھنگ نے گزشتہ سال بوآؤ فورم کی افتتاحی تقریب میں گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی تھی جسے بین الاقوامی برادری کی جانب سے وسیع پیمانے پر سراہا گیا اور اس پر مثبت ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔

نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں چین نے اس حوالے سے گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کانسیپٹ پیپر جاری کیا ہے، جس میں عہد حاضر کے نمایاں اور فوری نوعیت کے بین الاقوامی سلامتی خدشات کے لیے تعاون کی 20 اہم تجاویز دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 80 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے اس اقدام کی تعریف اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

نونگ رونگ نے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل خطے میں سلامتی کی موجودہ صورتحال عام طور پر مستحکم ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی اسے پیچیدہ اور شدید چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ چینی طرز کی جدت کاری نوآبادیاتی لوٹ مار کے پرانے راستے پر نہیں بلکہ پرامن ترقی کے درست راستے پر  گامزن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی برادری کے تمام امن پسند اور ترقی پسند ارکان کی جانب سے فعال طور پر گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو میں شریک ہو نے اور ایشیا بحرالکاہل خطے اور عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے نیا کردار ادا کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

Show Buttons
Hide Buttons