تازہ ترین

پاکستان کی نجی ایئر لائن ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا

پاکستان کی تیسری نجی ایئر لائن ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

افتتاحی پرواز لاہور ایئرپورٹ سے 160 مسافروں کو لے کرجدہ روانہ ہوگئی۔ چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور اور اسلام آباد سے جدہ کیلئے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ  اگلے مرحلے میں کراچی، ملتان اور سیالکوٹ سے جدہ کیلئے پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کیلئے بھی پروازیں چلانے کا ارادہ ہے۔ فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ اس وقت ایئر سیال کی پروازیں ایئربس 320 کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں اور جلد فضائی بیڑے میں بڑے طیاروں کو شامل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک میں پابندی ہٹنے کے بعد ایئر سیال لندن اور مانچسٹر کیلئے بھی آپریشن شروع کرے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

Show Buttons
Hide Buttons