تازہ ترین

آئی ایم ایف کی اگلی قسط جلد موصول ہو جائے گی: وزیر مملکت برائے خزانہ

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ دوست ممالک کے ساتھ فنانسگ میں پیشرفت ہوئی ہے اور آئی ایم ایف کی اگلی قسط جلد موصول ہو جائے گی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بریفنگ دی۔ انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام پر بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے کئی مشکل فیصلے کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اعتماد حاصل کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ پر دوست ممالک کے تعاون کی ضرورت ہے اور دوست ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ معاملات میں بہت جلد پیشرفت ہو جائے گی۔ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ چین نے مشکل وقت میں بروقت ساتھ دیا ہے جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بھی اس حوالے سے توقعات وابستہ ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پیٹرول پر سبسڈی ڈیزائن کر کے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

Show Buttons
Hide Buttons