تازہ ترین

بولان ندی میں طغیانی کے باعث سیلابی ریلے سے عارضی پل بہہ گیا

بلوچستان میں شدید بارشوں کے دوران بولان ندی میں طغیانی کے باعث سیلابی ریلے سے عارضی پل بہہ گیا۔

ڈی سی کچھی بولان سید سمیع اللہ آغا نے کہا ہے کہ عوام الناس اور مسافر حضرات سبی -کوئٹہ روٹ پر سفر سے گریز کریں۔ ڈپٹی کمشنر کچھی نے کہا ہے کہ پانی کا بہاؤ زیادہ ہے جبکہ عارضی راستہ بحال کر نے میں 24 گھنٹے کا وقت درکار ہے۔ ڈپٹی کمشنر کچھی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پنجرہ پل بھی سیلاب سے بہہ گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عارضی راستہ بھی سیلابی ریلے کی نظر ہوچکا ہے جبکہ تا حال بولان ندی میں سیلابی ریلہ جاری ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

Show Buttons
Hide Buttons