سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
سعودی عرب نے ڈائیلاگ پارٹنر کی حیثیت سے تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے جو مکمل رکنیت کی طرف پہلا قدم ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ایک مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی ہے جس سے ریاست، شنگھائی تعاون تنظیم میں مذاکراتی شراکت دار بن جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ایران نے بھی ایس سی او کی مکمل رکنیت کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔