سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب ، شمال-مشرقی بلوچستان، زیریں سندھ اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا اور شمال-مشرقی بلوچستان میں چند ایک مقامات پرموسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں 37، جبکہ خیرپور اور حیدر آباد میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔