تازہ ترین

پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، مشیرِ کھیل وہاب ریاض

دورہ پاکستان کیلئے بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کے کچھ نا کچھ تحفظات ہوتے ہیں، مشیرِ کھیل

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے کہا ہے کہ برطانیہ اور آسٹریلیا کے بعد اب نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں نہ صرف کھیلوں کیلئے دروازے کھل رہے ہیں، بلکہ یہ کھیلوں کیلئے ایک محفوظ ملک بھی ہے۔

بہاولپور ڈرنگ سٹیڈیم دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کیلئے بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کے کچھ نا کچھ تحفظات ہوتے ہیں لیکن انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اب نیوزی لینڈ کا پاکستان آنا ایک خوش آئند امر ہے۔ وہاب ریاض کے مطابق اب دنیا کو یہ دکھانے کی ضرورت ہے پاکستان کھیلوں کیلئے بہت محفوظ ملک ہے، تاکہ اگر کوئی پاکستان آکر کھیلنا چاہے تو ہمار دروازے اس کیلئے کھلے ہوں۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

Show Buttons
Hide Buttons