وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان، روس اور یوکرین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
یوکرین کے لئے نامزد سفیر سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان یوکرین کے مسئلے کے پرامن اور سفارتی حل کی حمایت کرتا ہے۔ دوسری جانب قازقستان کیلئے نامزد سفیر نے بھی اسلام آباد میں وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نامزد سفیر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرینگے۔