تازہ ترین

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا ازخود نوٹس اور آئینی اہمیت کے مقدمات کی سماعت مؤخر کر نے کا حکم

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ازخود نوٹس اور آئینی اہمیت کے مقدمات پر سماعت مؤخر کر نے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

عدالت کے 3 رکنی بینچ نے مذکورہ تحریری حکم حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینے کے کیس میں جاری کیا۔ 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین اور قانون چیف جسٹس آف پاکستان کو سپیشل بینچ تشکیل دینے کی اجازت نہیں دیتے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 184 تین کے تحت دائر درخواستوں کے حوالے سے قوانین موجود ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے تحریر کردہ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ سوموٹو مقدمات مقرر کر نے اور بنچز کی تشکیل کیلئے رولز موجود نہیں لہذا رولز کی تشکیل تک اہم آئینی اور ازخود مقدمات پر سماعت مؤخر کی جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

Show Buttons
Hide Buttons