مردم شماری کے حوالے سے اتحادیوں میں اختلافات کے معاملہ پر وزیراعظم شہبازشریف نے اہم قدم اُٹھا لیا ہے۔
وزیراعظم نے مردم شماری معاملے کے حوالے سے اتحادی جماعتوں میں مسائل کے حل کیلئے اجلاس بلالیا ہے۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے مردم شماری پر اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف کے بلائے اجلاس میں ایم کیو ایم بھی شریک ہوگی۔ سندھ میں مردم شماری پر پی پی، ایم کیو ایم شکایات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرچکی۔