تازہ ترین

چینی کمپنی کا اسلام آباد کے طلباء کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے پلانٹ کا عطیہ

چینی ماحولیاتی ٹیکنالوجی کمپنی نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز میں پینے کے پانی کی بہتری کے لئے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر ریورس osmosis واٹر ٹریٹمنٹ کا سامان عطیہ کیا ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کمپنی کے انجینئرز کی ایک ٹیم تکنیکی رہنمائی فراہم کرنے اور اسکول میں آلات کی تنصیب کے لیے پاکستان پہنچی۔چینی کمپنی کے مطابق چین کے “بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام کے فریم ورک کے تحت اور سبز ترقی کے اصولوں کے مطابق چینی کمپنیاں چین کے صاف توانائی کے آلات، ٹیکنالوجی اور خدمات کو دنیا کے ساتھ بانٹ کر عالمی پائیدار ترقی میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔واضح رہےکہ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جو ترنول کے دیہی علاقے میں واقع ہے۔ اسکول میں پانی کی فلٹریشن کا مناسب سامان نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے کچھ بچے روزانہ گھر سے اپنا پینے کا پانی لانے پر مجبور ہیں۔ بدقسمتی سے، تمام بچوں کو گھر میں صاف پانی کی سہولت میسر نہیں ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 8 دسمبر کو  ایک …

Show Buttons
Hide Buttons