کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کو تقریباً 50 ارب روپے کا فائدہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی کے باعث ایک بار پھر سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر صبح 10 بجے کے قریب PSX-100 انڈیکس میں 126 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی، تاہم دوپہر 12 بجے تک انڈیکس میں 109.43 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھنے میں آئی۔
دوپہر 1 بجے کے قریب PSX-100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جبکہ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس مجموعی طور پر 331.59 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 671.65 کی سطح پر بند ہوا۔
کاروبار میں بہتری کے باعث آج 10 کروڑ 40 لاکھ 70 ہزار 259 حصص کا لین دین ہوا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو تقریباً 50 ارب روپے کا فائدہ دیکھنے میں آیا۔