تازہ ترین

صنعتی شعبے سے تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کی تیاری کی جائے، وزیر اعظم

بجٹ میں معیشت کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی، شہباز شریف

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات آئندہ بجٹ کا حصہ ہوں گے۔ صنعتی شعبے کے حوالے سے بجٹ کی تجاویز پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت کی فراہمی اور معیشت کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے مشیرِ احد چیمہ کو صنعتکاروں کی جانب سے دی گئی تجاویز کو حتمی شکل دے کر بجٹ میں شمولیت کیلئے تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ملک کے معروف صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کے علاوہ وفاقی وزراء،معاونین خصوصی، اور اسٹیٹ بینک کے گورنر نے بھی شرکت کی۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

Show Buttons
Hide Buttons