تازہ ترین

پاکستان اور بیلا روس کے ویزہ کی شرط ختم کرنے کے معاہدہ پر دستخط

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی اتفاق

پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں، جن کے تحت پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخظ کئے۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

Show Buttons
Hide Buttons