تازہ ترین

دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنیوالے اسد علی میمن وطن واپس پہنچ گئے

اسد علی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے سندھ کے پہلے کوہ پیماء ہیں

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن واپس وطن پہنچ گئے۔ کراچی کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد علی نے بتایا کہ وہ خراب موسم اور نامساعد حالات کے باجود 8 ہزار 848 میٹرز بلند چوٹی تک پہنچنے میں کامیاب رہے، تاہم واپسی پر کیمپ 4 اور کیمپ 3 کے درمیان برف پر پھسل جانے کے باعث ان کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔

واضح رہے کہ شہرِ قائد کی ایک نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم اسد علی میمن سلسلہ ہمالیہ کی  بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے و الے پاکستان کے آٹھویں اور سندھ کے پہلے کوہ پیماء ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

Show Buttons
Hide Buttons