فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے محاصل میں 16 فیصدسے زائد نمو ریکارڈ
وفاقی وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ اقتصادی نمو اور سپلائی چین میں بہتری آرہی ہے،جبکہ موجودہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارے میں 76 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے محاصل میں 16 فیصدسے زائد نموحاصل کی گئی ہے، جبکہ ملک کے تجارتی خسارہ میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خریف کی فصلوں سے زرعی سرگرمیوں اور پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا، جس سے مجموعی اقتصادی نمو پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران غیریقینی بیرونی اوراندرونی معاشی ماحول کی وجہ سے مجموعی قومی پیداوارکی عبوری شرح 0.29 فیصد تک رہنے کاامکان ہے۔