تازہ ترین

بجٹ میں تاجروں اورسرمایہ کاروں کی تجاویز شامل کی جائیں گی، وزیر خزانہ

غیرملکی کرنسی اکاؤنٹ کے بعض اہم امور کو حل کیا جارہا ہے

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالہ سے تمام پیشگی اقدامات اختیار کئے جاچکے ہیں۔

ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے حوالہ سے تجاویز اورسفارشات کے ضمن میں لاہور اورفیصل آباد ایوان ہائے صنعت وتجارت کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیرملکی کرنسی اکاؤنٹ کے حوالہ سے بعض اہم امور کو حل کیا جارہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں تاجروں اورسرمایہ کاروں کی تجاویز کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام بیرونی ادائیگیوں کو بروقت پورا کرنے کا عمل یقینی بنایا ہے اور امید ہے کہ معاشی معاملات جلد بہتر ہو جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

Show Buttons
Hide Buttons