روسی خام تیل آئندہ 14 روز تک پاکستان پہنچ جائے گا
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے واضح کیا ہےکہ روسی تیل کی درآمد سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔ پاکستان انرجی کانفرنس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روسی خام تیل آئندہ 14 روز تک پاکستان پہنچ جائے گا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش پر دوبارہ کام کا آغاز کیا جارہا ہے، جبکہ جلد ہی ٹائٹ گیس کی پالیسی متعارف کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں گیس کے بند کنوؤں کو دوبارہ کھولنے پر بھی غور جاری ہے۔