تازہ ترین

آئی سی سی کے سربراہ کا دورہ لاہور، پی سی بی کا عالمی کپ کیلئے مؤقف کا اعادہ

مذاکرات کا دوسرا دور 31 مئی کو ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ اور دورہ پاکستان پر موجود بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے حکام کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر ہوگیا۔ آئی سی سی کے چیئرمین Greg Barclay اور چیف ایگزیکٹو Geoff Allardice سے مذاکرات کے دوران پی سی بی نے بھارت میں شیڈول عالمی کپ کیلئے قومی ٹیم بھیجنے سے متعلق اپنے مؤقف کا اعادہ کیا اور آئی سی سی کے فائنانشل ماڈل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 31 مئی کو ہوگا۔ یاد رہے کہ 2004ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب آئی سی سی کے 2 اعلی حکام لاہور آئے ہیں۔ اس سے قبل 2008ء میں آخری بار رائے مالی نے بطور آئی سی سی چیئرمین لاہور کا دورہ کیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

Show Buttons
Hide Buttons