میچز 18 جون سے زمبابوے میں کھیلے جائیں گے
بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے عالمی کپ کیلئے کوالیفائر میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈیز، زمبابوے، امریکہ، ہالینڈ اور نیپال کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ سری لنکا، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، عمان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں گروپ بی کا حصہ ہوں گی۔
کوالیفائر میچز 18 جون سے 9 جولائی تک زمبابوے میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے عالمی کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی نہ کرنے والی سابق عالمی چیمپئنز ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی کوالیفائر میچز میں حصہ لیں گی۔
واضح رہے کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں پہلی بار ڈی آر ایس کا استعمال کیا جائے گا۔