سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، جبکہ بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اس دوران چند ایک مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت، دالبندین اور نوکنڈی میں 40، جبکہ پنجگور میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔