کیلئے ڈالر بھیجوانے پر سرکاری رہائشی اسکیموں میں 20 فیصد کوٹہ مختص کرنے کی تجویز
وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ملک میں ڈالر بھجوانے پر پرکشش مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے پیش کردہ تجاویز کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کو ایک ڈیوٹی فری گاڑی منگوانے کی اجازت ہوگی۔
مقررہ حد تک ڈالر بھجوانے پر کم ٹیکس پر گاڑی درآمد کی اجازت دینے کی بھی تجویز ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ڈالر بھیجوانے پر سرکاری رہائشی اسکیموں میں 20 فیصد کوٹہ مختص کرنے اور ڈالر کے عیوض پلاٹ خریدنے پر مناسب منافع دینے کی تجاویز بھی شامل ہیں، جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے انٹربینک کے بجائے اوپن مارکیٹ کے نرخوں پر ڈالر خریدنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
متعلقہ محکموں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ڈیوٹی فری یا کم ٹیکس پر گاڑی درآمد کرنے کی اجازت اور رہائشی اسکیم میں کوٹہ مختص کرنے سمیت متعدد تجاویز وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہیں۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ 9 جون کو وزیر خزانہ اسحٰق ڈار پیش کریں گے۔