تازہ ترین

بھارتی کرکٹ بورڈ میں بدعنوانی کا بازار گرم ہے، نیرج کمار

فائنانشل ماڈل میں بھارت کو زیادہ حصہ دینے پر بھی تحفظات کا اظہار

بھارتی کرکٹ بورڈ کے محکمہ انسدادِ بدعنوانی کے سابق سربراہ اور دہلی پولیس کے سابق کمشنر نیرج کمار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ میں بدعنوانی  کا بازار گرم ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے فائنانشل ماڈل میں بھارت کو زیادہ حصہ دینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایسے بورڈ کو کروڑوں روپے ہرگز نہ دے جو  اسے ضائع کرے گا اور اس کا کوئی احتساب بھی نہیں کرے گا۔

ہنسی کرونیے سمیت بھارتی کرکٹ بورڈ میں بدعنوانی کے متعدد سکینڈلز کی تحقیقات کرنے والے نیرج کمار نے کہا کہ بی سی سی آئی میں احتساب نام کی کوئی چیز نہیں، جبکہ آئی سی سی میں بدعنوانی کے 50 کیسز کی تحقیقات میں سے 47 کا تعلق بھارت سے نکلتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

Show Buttons
Hide Buttons