پاکستان نے سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کا ہمیشہ برے وقت میں ساتھ دیا
پنجاب کے مشیرِ کھیل وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ایشیاء کپ میں جن ٹیموں نے پاکستان آنے کی مخالفت کی یا پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ نہیں دیا، ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کا ہمیشہ برے وقت میں ساتھ دیا، تاہم ان ممالک کی جانب سے بھی پاکستان کی میزبانی پر مخالفت کا اظہار کیا گیا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی ان کی مخالفت کرنی چاہیئے۔
وہاب ریاض نے مزید کہا کہ عالمی کپ میں پاکستان میں ہو یا غیرجانبدار ملک میں، پاکستانی ٹیم کوضرور شریک ہونا چاہیئے۔