سعودی لیگ میں کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، جو میرے لئے نیا چیلنج ہے، بینزیما
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد فٹبال کی دنیا کا ایک اور بڑا نام سعودی لیگ کا حصہ بن گیا۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے 35 سالہ اسٹرائیکر کریم بینزیما نے سعودی فٹبال کلب الاتحاد کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ کریم بینزما 3 سالہ معاہدے کے تحت 2026ء تک سعودی کلب الاتحاد کی نمائندگی کریں گے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں کریم بینزما نے کہا ہے کہ سعودی لیگ میں کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، جو ان کیلئے نیا چیلنج ہے۔ یاد رہے کہ کریم بینزما نے گزشتہ دنوں اسپینش کلب ریال میڈریڈ کے ساتھ 14 سالہ تعلق ختم کردیا تھا۔