تازہ ترین

اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیر انسداد منشیات کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک گیر انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع نجی کوریئر آفس میں پارسل سے 50 گرام ویڈ برآمدکی گئی۔ برآمدہ وڈ دو عدد پلاسٹک کے لفافوں میں چھپائی گئی تھی۔ مذکورہ پارسل برطانیہ سے جہلم کیلئے بک کروایا گیا تھا۔ ملتان ائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 986 گرام چرس برآمدکی گئی ۔شمالی وزیرستان کا رہائشی ملزم بذریعہ پرواز نمبرPK-221 دبئی کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔

دریں اثنا قلعہ عبداللہ کے علاقے ٹوبہ اچکزئی میں چھاپہ مار کارروائی میں 129 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کی گئی۔برآمدہ کیمیکل مختلف منشیات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک الگ کارروائی میں گوادر کے غیر آباد علاقے مذانی سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 36 کلو چرس برآمدکی گئی ۔برآمدہ منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔ ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

Show Buttons
Hide Buttons