اقتصادی و توانائی کے بارے میں وزیراعظم کے رابطہ کار بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا جس میں ترقی کی شرح بڑھانے اور روزگار کے مواقعوں اور معاشی حالت کی بہتری کے لئے اقدامات شامل ہیں۔
آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سٹارٹ اپ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال نوجوانوں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔
وزیراعظم کے رابطہ کار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بجٹ تجاویز پر مختلف شرکت داروں کے ساتھ خود مشاورت کریں گے۔