20 جولائی کو چائنا میڈیا گروپ نے بیجنگ میں “چائنا۔باؤدینگ کنٹری میوزک کانفرنس” کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی۔
سی ایم جی اور صوبہ حے بے کے شہر باؤدینگ کی حکومت کی مشترکہ پیشکش “چائنا·باؤدینگ کنٹری میوزک کانفرنس” ستمبر کے اوائل میں منعقد ہوگی۔ اس پروگرام میں موسیقی کے شائقین کے لیے ایک خوشگوار میوزک کارنیوال پیش کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس میں، سی ایم جی کے ثقافتی پروگرام سینٹر اور صوبہ حے بے کے شہر باؤدینگ کی حکومت نے “چائنا باؤدینگ کنٹری میوزک کانفرنس” کے حوالے سے ایک اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط بھی کیے۔