تازہ ترین

پاک-چین اشتراک سے بننے والی پہلی فیچر فلم ‘پا تھیے  گرل’ کے پریمیر کا اسلام آباد میں اہتمام

پاکستان اور چین کے اشتراک سے بننے والی پہلی فیچر فلم ‘پا تھیے گرل’ کے پریمیر کا اہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس، اسلام آباد میں کیا گیا۔

اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت سردار محمد عرفان ڈوگر مہمانِ خصوصی تھے۔ رنگا رنگ  تقریب میں ہنرکدہ فلم اینڈ میڈیا کے چئیرمین جمال شاہ، پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے کے ثقافتی کونسلر اور فلم کی کاسٹ نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت سردار محمد عرفان  نے کہا کہ پاکستان اور چین کے فنکار دو، دوست ممالک اور اس کی بھرپور ثقافتوں کی حقیقی تصویر پیش کرتے ہوئے امن کے حقیقی سفیر ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے چین کے ساتھ پہلی مشترکہ پروڈکشن میں فلم بنانے پر ہنر کدہ فلم اینڈ میڈیا کی کا وشوں کو سراہا۔

اس موقع پر پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے کے ثقافتی کونسلر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کارابطہ قائم کرنے کا ایک ذریعے ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی اور چینی عوام کی دوستی پر مبنی فلم ‘پا تھیے گرل’ کی ٹیم نے گزشتہ روز ایف ایم 98 دوستی چینل کا دورہ کیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

Show Buttons
Hide Buttons