تازہ ترین

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو کلینیکل ٹرائلزکرنے کا لائسنس مل گیا

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فیز 3 اور 4 کلینکل ٹرائلز کے لیے کلینیکل ٹرائل سائٹ کے طور پر کام کرنے کا لائسنس دے دیا ہے۔ ڈریپ کے سی ای او عاصم رؤف نے اے این ٹی ایچ کے سی ای او یاسر خان نیازی کو لائسنس پیش کیا۔ اس کامیابی کی خوشی میں منعقدہ ایک الگ تقریب میں ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر غلام اکبر خان نیازی کی خدمت میں لائسنس پیش کیا گیا جہاں چیئرمین کے ایڈوئزر پروفیسر ڈاکٹر خالد حسن، ڈائریکٹر کرنل (ر) ڈاکٹر غلام مجتبیٰ عباسی، سی ایف او حسن علی خان اور عملہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال نے ڈریپ کے معیار پر کامیابی سے پورا اترتے ہوئے کلینکل ٹرائلز سائٹ کے طور پر منظوری حاصل کی ہے اور ہسپتال نئی طبی تحقیق اور اسکی افادیت کے بارے میں ضروری ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے کلینکل ٹرائلز شروع کرنے جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں بہتری متوقع ہے۔

یاسر نیازی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ” کلینکل ٹرائل سائٹ کے قیام جیسے اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے پیچھے مریضوں کے اعلیٰ علاج معالجہ کے لئےجدید تحقیق کی ہماری لگن متحرک قوت رہی ہے۔ اس سلسلے کی کڑی کے طور پر اکبر نیازی ہسپتال ایک ڈائریکٹر کی نگرانی میں آفس آف ریسرچ، انوویشن اور کمرشلائزیشن کے قیام پر پوری توجہ دیئے ہوئے ہے، اس آفس کا بنیادی مقصد جدید تحقیق کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطع شعبہ صھت میں بہتری لانا ہے۔”

سی ای او نے مزید کہا کہ اعلیٰ ترین اخلاقی اور حفاظتی معیارات کی سختی سے تعمیل کے ساتھ ساتھ جدید ترین فیز 3 اور 4 کلینکل ٹرائلز کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہسپتال خود کو پاکستان کے اعلیٰ تدریسی اور تحقیقی ہسپتال کے طور پر مضبوط بنا رہا ہے اور ان اقدامات کا اثر پاکستان کے صحت کی دیکھ بھال کے منظر نامے میں بہتری کے طور پر دور دور تک محسوس کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں مریضوں کی بہتر نگہداشت، طبی طلبا کے لیے تعلیمی مواقع، طبی ماہرین کے لیے کلینیکل علم اور مہارت میں اضافہ، اور عوام کی صحت و خوشحالی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ڈاکٹر غلام مجتبیٰ عباسی نے کہا کہ کلینیکل ٹرائلز یونٹ کا قیام ہسپتال کے صحت کی دیکھ بھال کی قابل اعتماد فراہمی، طبی تعلیم اور تحقیق میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے مشن کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے اور یہ یونٹ علاج معالجہ کے اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی میں جدید ترین پیشرفت سے ہم آہنگ ہے۔

عمران علی غوری، اے این ٹی ایچ کے شعبہ کمیونیکیشنز کے سربراہ، نے بتایا کہ ہسپتال کا جدید ترین کلینیکل ٹرائل یونٹ 17 میل، مین مری روڈ، بہارہ کہو، اسلام آباد میں واقع ہے اور ہسپتال کو طبی علم کی ترقی اور مریضوں کے علاج میں جدت کی خاطر ٹرائلز شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

آئی پی او ہینڈی کرافٹس اینڈ ایمبرائیڈری کی مارکیٹ میں لانچنگ کے مواقع فراہم کر رہا ہے: ڈپٹی ڈی جی

ڈپٹی ڈی جی یو این ورلڈ انٹیلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن حسن کلب نے سیمنار سے خطاب …

Show Buttons
Hide Buttons