تازہ ترین

وہیل چیئر بوائے چھین شو لے

 ہانگ چو میں ہونے والے چوتھے ایشین پیرا گیمز کے مردوں کے وہیل چیئر باسکٹ بال مقابلے میں چینی ٹیم نے فلپائن کو  شکست دی۔ اس مقابلے میں  چینی ٹیم کے  نمبر 9  کھلاڑی چھین شو لے نے اکیلے 17 پوائنٹس حاصل کیے۔

 3 سال کی عمر میں ، ایک کار حادثے کی وجہ سے  چھین شو لے نے اپنے جسم کا  پورا نچلا کھو دیا۔تاہم خوش قسمتی سے  اسکول میں   چھین شو لے نے آہستہ آہستہ باسکٹ بال کے کھیل  کو پسند کیا۔ چھین   کی باسکٹ بال کھیلنے کی تصاویر  سوشل میڈیا پر  پوسٹ ہوئیں تو کمیونٹی کی مدد سے ، انہوں نے پیشہ ورانہ وہیل چیئر باسکٹ بال کی تربیت حاصل کرنا شروع کردی۔   سخت محنت کے بعد  اب چھین کا  ایشین پیرا گیمز میں شرکت  کا خواب پورا ہو گیا۔

 اس حوالے سے وہ کہتے ہیں کہ  ان کے خیال میں  باسکٹ بال بھی ایک طرح کا یقین، ایک طرح کا محرک ہے، جو  ان کی حمایت کرتا ہے۔ چھین شو لے  کا مقصد پیرالمپکس میں حصہ لینا ہے۔ مستقبل میں ،وہ  خصوصی لوگوں کے لئے ایک اسکول کھولنا چاہتے ہیں اور  اپنے جیسے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

Show Buttons
Hide Buttons