تازہ ترین

متعدد ممالک کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے چین کی دوستانہ ہمسائیگی کی خارجہ پالیسی اور تصور کی تحسین

 27 اکتوبر کو چینی  وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں دوستانہ اور مخلص ہمسائیگی  سفارت کاری کے تصور کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی سیمینار  سے متعلق پوچھا گیا۔

ترجمان  ماؤ ننگ نے کہا کہ  دوستانہ اور مخلص ہمسائیگی  سفارت کاری کے تصور  کی 10 ویں سالگرہ منانے کے لئے بین الاقوامی سیمینار کو ہمسایہ ممالک کی نمایاں توجہ اور فعال شرکت ملی ہے۔ افتتاحی تقریب میں صدر شی جن پھنگ کے تحریری خطاب اور وزیر خارجہ وانگ ای کی تقریر نے بھرپور انداز میں پرجوش رد عمل حاصل کیا ۔

 ماؤ ننگ نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم انوارالحق  کاکڑ نے پاکستان میں چینی سفیر کو بتایا کہ صدر شی جن پھنگ نے دوستانہ اور مخلص ہمسائیگی  سفارت کاری کاجو تصور پیش کیا ہے وہ انتہائی دانشمندانہ اور دور اندیش ہے اور پاکستان چین کے ساتھ مل کر اس پر عمل کرنے اور اسے آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ منگولیا، نیپال، کمبوڈیا اور دیگر ممالک کے سیاسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ یہ  تصور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ تعاون کے حصول کی چین کی خواہش کو اجاگر کرتا ہے، علاقائی امن اور خوشحالی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے، ممالک کے مابین ہم آہنگ تعلقات کی تعمیر کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، اور بین الاقوامی تعلقات میں رکاوٹوں کو  دور کرنے میں مددگار ہے.

یہ خبر پڑھیئے

وزارت خارجہ نے 24 ویں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی

 8 دسمبر کو چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 24 ویں …

Show Buttons
Hide Buttons