تازہ ترین

چین-ایل اے سی بزنس سمٹ کی میزبانی کرے گا، اعلی چینی عہدیدار

چین کے دارالحکومت  بیجنگ میں 16ویں چین ۔لاطینی امریکی اور کریبین بزنس  اجلاس 2سے 3 نومبر تک منعقد ہو گا۔

چین کی کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کی بیجنگ ذیلی کونسل کےسربراہ  نے بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس کےد وران بتایا کہ بین الاقوامی تنظیموں کے تقریبا 400 نمائندوں اور لاطینی امریکی  ممالک کے اعلی حکام   کے علاوہ دیگر اعلی عہدیداران نے اس اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 15ویں چائنہ ۔لاطینی امریکی  بزنس اجلاس ایکواڈور میں منعقد ہوئی تھی جس میں دو طرفہ تجارتی اور ثقافتی تبادلوں سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ لاطینی امریکی ممالک توانائی کے وسائل سے مالا مال ہیں، اور بیجنگ کے پاس سبز توانائی اور توانائی کی نئی گاڑیوں میں جدید ٹیکنالوجیز ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ چائنہ ۔لاطینی امریکی اور کریبین اجلاس میں ڈیجیٹل معیشت، زراعت، ثقافت سیاحت، اور سبز ترقی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق اُمور پر غور کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزارت خارجہ نے 24 ویں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی

 8 دسمبر کو چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 24 ویں …

Show Buttons
Hide Buttons